مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقی کے قتل کی تحقیقات کےلیے 3 رکنی یواین کمیشن قائم کردیا گیا۔
ماورائےعدالت سزاؤں کی خصوصی ماہرایگنیزکیلامارڈ خاشقی کے قتل کی تحقیقات کےلیے بنائے گئے کمیشن کی قیادت کریں گی۔ کمیشن میں برطانوی بیرسٹر ہلینا کینیڈی، پیتھالوجسٹ دوارتے نونووائرا بھی شامل ہیں۔ کمیشن کےارکان 28 جنوری سے 3 فروری تک استنبول کا دورہ کریں گے۔
کمیشن اپنی رپورٹ 19جون کواقوام متحدہ کےانسانی حقوق کمیشن میں پیش کرے گا۔
واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گزشتہ سال اکتوبر میں ترک شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔
آپ کا تبصرہ