مصر میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 افراد ہلاک

مصر میں دہشت گردوں کے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 غیر ملکی سیاح اور ایک مقامی گائیڈ ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں دہشت گردوں نے سیاحوں کو لے جانے والی بس پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 غیر ملکی سیاح اور ایک مقامی گائیڈ ہلاک ہوگیا۔  اطلاعات کے مطابق مصر کے علاقے گیزا کے نزدیک سیاحوں کو لے جانے والی بس کو سڑک کنارے نصب شدہ بم سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ویتنام کے 3 سیاح اور 1 مصری گائیڈ ہلاک ہوگئے۔ پراسیکیوٹر جنرل نبیل صادق نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں 11 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 10 ویتنامی سیاح اور ایک مصری بس ڈرائیور شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم کو سڑک کے نزدیک ایک دیوار میں چھپایا گیا تھا اور جیسے ہی سیاحوں سے بھری بس گزری بم کو دھماکے سے اُڑادیا گیا۔ دہشت گردوں کو بے نقاب کرکے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

News Code 1886848

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =