22 دسمبر، 2018، 4:31 PM

ایران کی دفاعی طاقت و قدرت ،دشمن کی جارحیت کو روکنے کی غرض سے ہے

ایران کی دفاعی طاقت و قدرت ،دشمن کی جارحیت کو روکنے کی غرض سے ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ کے سربراہ نے پیغمبر اعظم 12 نامی فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت اور قدرت دشمن کی جارحیت کو روکنے کی غرض سے ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل محمد علی جعفری نے خلیج فارس میں  پیغمبر اعظم  12 نامی فوجی مشقوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت اور قدرت، دشمن کی جارحیت کو روکنے کی غرض سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران فوجی مشقوں کے ذریعہ اپنی طاقت کو دشمن کے سامنے پیش کرکے واضح کررہا ہے کہ ایران دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت اور بربریت کا جواب دینے کے لئے ہمہ وقت آمادہ ہے۔ جنرل محمد علی جعفری نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا" اگر دشمن ایک گولی فائرکرے گا تو اسے دس گولیوں سے جواب دیا جائےگا"۔  جنرل جعفری نے کہا کہ ایرانی سپاہ نے پیغمبر اعظم نامی فوجی مشقوں ميں یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے آمادہ ہیں۔  

News ID 1886667

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha