9 مئی، 2010، 5:53 PM

سپاہ کے سربراہ جنرل جعفری

پیغمبر اعظم(ص) 5 نامی فوجی مشقوں نے دشمن کے حوصلے پست کردیئے ہیں

پیغمبر اعظم(ص)  5 نامی فوجی مشقوں نے دشمن کے حوصلے پست کردیئے ہیں

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ ایک تجربہ کار اور طاقتور بحریہ ہے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کی حالیہ پیغمبر اعظم (ص) نامی 5 فوجی مشقوں نے دشمن کے حوصلوں کو پست کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ محمد علی جعفری نے آج صبح بحریہ کے نئے سربراہ کی معرفی کی تقریب میں کہا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ ایک تجربہ کار اور طاقتور بحریہ ہےانھوں نے کہا کہ  سپاہ کی بحریہ کی حالیہ پیغمبر اعظم نامی 5 فوجی مشقوں نے دشمن کے حوصلوں کو پست کردیا ہے۔

میجر جنرل جعفری نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ ایران کی آبی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور دشمن کے ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ میجر جنرل جعفری نے بحریہ کے نئے سربراہ کی معرفی کرتے ہوئے کہا کہ سپاہ کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے سپاہ کے اعلی افسروں کی مضاعف تلاش و کوشش اور جد و جہد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے بحریہ کے سابق سربراہ کی بے لوث خدمات شکریہ ادا کیا ۔

News ID 1079826

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha