14 دسمبر، 2018، 7:22 PM

اسرائیلی فوج نے 40 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج نے 40 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطین کے مغربی کنارے میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 40 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اے ایف پی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطین کے مغربی کنارے میں مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 40 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعہ کو رات گئے مغربی کنارے کے قریبی شہر رام اللہ اور دیگر علاقوں میں کارروائی کے دوران فلسطینیوں کو گرفتار کیا تھا۔اسرائیلی فورسز کے مطابق 50 سال سے اسرائیل کے زیر تسلط علاقے مغربی کنارے میں 2 ماہ میں تیسری مرتبہ ایک حملہ آور کو 2 صہیونی اہلکاروں کو قتل کرتے ہوئے دیکھا تھا۔اسرائیلی آرمی نے ایک بیان میں کہا کہ فورسز کی جانب سے 40 مشتبہ افراد کو دہشت گردی کی کارروائیوں، شہریوں اور سکیورٹی فورسز کے خلاف پر تشدد کارروائیوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔اسرائیلی فورسز کے مطابق  گرفتار شدہ افراد میں سے 37 کا تعلق حماس سے ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی قبضے اور مقامی افراد کو بے دخل کرنے کے 70 برس پورے ہونے کے سلسلے میں فلسطینی عوام 30 مارچ سے مستقل ہفتہ وار احتجاج کر رہے ہیں۔تقریباً 6 لاکھ اسرائیلی مغربی کنارے سمیت مشرقی بیت المقدس میں آباد کار ہیں جسے عالمی برادری کی جانب سے غیر قانونی قرار دیا جاچکا ہے۔اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کی سعودی عرب اور امریکہ حمایت کررہے ہیں۔

News Code 1886457

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha