جمیعت علمائے اسلام (س) کے مقتول رہنما کے پرسنل سکریٹری گرفتار

پاکستان جمیعت علمائے اسلام (س) کےمقتول سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے، ان کے پرسنل سیکریٹری احمد شاہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان جمیعت علمائے اسلام (س) کےمقتول سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے، ان کے پرسنل سیکریٹری احمد شاہ کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سیکریٹری احمد شاہ کو مولانا سمیع الحق کے لواحقین کی معاونت سے گرفتار کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کے بعد احمد شاہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے اور متعدد کوششوں کے باوجود بھی گرفتار نہیں کیے جاسکے تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شاہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش میں اہم ترین فرد ہوسکتے ہیں، ان سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

واضح  رہے کہ 2 نومبر کی شام کو راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے مولانا سمیع الحق کو ان کے گھر میں داخل ہو کربڑی بے دردی اور بے رحمی سے قتل کردیا تھا۔

News Code 1886428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =