مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزير خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں صحافیوں سے گفتگو میں جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ترکی کے حوالے کرنے کے ترکی کے مطالبہ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب جمال خاشقجی کے قاتلوں کو ترکی کے حوالے نہیں کرےگا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ ترکی نے جمال خاشقجی قتل کیس میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ عہدے داروں سابق انٹیلی جینس چیف احمد العسیری اور سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے قریبی مشیر سعود القحطانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔
ترکی کے تحقیقاتی اداروں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد کے قریبی مشیر اور سعودی عرب کے انٹیلیجنس ادارے کے سربراہ احمد العسیر دونوں خاشقجی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق ان دونوں سعودی اعلی اہلکاروں نے بھی سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر خاشقجی کو بہیمانہ طور پر قتل کیا۔ واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو سعودی رعب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا ۔
آپ کا تبصرہ