مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر سعودی عرب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترک صدراردوغان نے کہا کہ سعودی عرب میں مقدمہ کی کارروائی اطمینان بخش نہیں ہے، سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ ملزمان کو ترکی کے حوالے کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کےولیعہد محمد بن سلمان نے خاشقجی قتل کیس میں سعودی حکومت کے کردار سے متعلق ناقابل یقین توجیہہ پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پہلے خاشقجی کے قتل کے بارے میں جھوٹ بولا اور پھر قتل کا اعتراف کرنے بعد اس کی مسلسل جھوٹی اور غلط توجیہات پیش کررہا ہے۔ جبکہ ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد اور اس کے اعلی مشیر اور محافظ براہ راست ملوث ہیں۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بار پھر سعودی عرب سے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
News ID 1886107
آپ کا تبصرہ