برطانیہ نے بھارت، چین اور روس کے لیے گولڈن ویزا اسکیم کو بند کردیا

برطانیہ نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارت، چین اور روس کے لیے گولڈن ویزا اسکیم کو بند کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بھارت، چین اور روس کے لیے گولڈن ویزا اسکیم کو بند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق برطانوی حکومت نے منی لانڈرنگ، انسانی اسمگلنگ اور دیگر جرائم میں اضافے پر بھارت، روس اور چین کے لیے گولڈن ویزا معطل کر کے اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ برطانیہ نے رواں برس گولڈن ویزا اسکیم کا اجراء مالی طور پر مستحکم افراد اور صنعت کاروں کے لیے متعارف کرایا تھا، جس سے ہزاروں افراد نے برطانیہ میں شہریت حاصل کی اور برطانیہ نے بھی اس اسکیم سے 498 ملین پونڈز کا ریونیو کمایا تھا۔ واضح رہے گولڈن ویزا اسکیم کے تحت برطانیہ میں رہائش، شہریت اور کاروبار کرنا نہایت آسان ہو گیا تھا۔ یہ اسکیم کاروباری افراد اور دولت مند افراد کے لیے مخصوص تھی جس کے ذریعے عام ویزہ اسکیم کے برعکس نہایت آسانی سے شہریت کا حصول اور کاروباری سہولیات میسر تھیں۔

News Code 1886254

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =