1 نومبر، 2018، 2:23 PM

روس نے یوکرائن کی اعلیٰ سیاسی شخصیات پر مالی پابندیاں عائد کر دیں

روس نے یوکرائن کی اعلیٰ سیاسی شخصیات پر مالی پابندیاں عائد کر دیں

روسی وزیراعظم دیمتری مدودوف نے یوکرائن کی 322شخصیات اور 68کاروباری اداروں پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی وزیراعظم دیمتری مدودوف نے یوکرائن کی 322شخصیات اور 68کاروباری اداروں پر پابندی کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں۔اس حکم نامے کے تحت ان افراد اور اداروں کی روس میں جائیدادیں، فنڈز اور مالی اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے۔پابندی کے شکار افراد کی فہرست میں یوکرائن کے صدر کا بیٹا، سابق وزیراعظم، اعلیٰ حکومتی عہدیداران بھی شامل ہیں۔ روسی وزیراعظم نے یوکرائن پر پابندیوں کو یوکرائن کے روس کے خلاف اقدامات پر جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔

News Code 1885271

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha