29 اکتوبر، 2018، 12:30 PM

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع

پاکستان کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور میں احتساب عدالت کے جج نے شہبازشریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس کی سماعت کی۔ شہباز شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں احتساب عدالت لایا گیا۔ عدالت کے روبرو شہباز شریف نے اپنی صفائی میں کہا کہ مجھے آج نیب کی تحویل میں 25 دن ہوچکے ہیں،مجھے صاف پانی میں بلایا اور آشیانہ میں گرفتار کیا، مجھ سے آشیانہ ہاؤسنگ صاف پانی. لیپ ٹاپ سمیت دیگر پروجیکٹس میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔  عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شہباز شریف کے ریمانڈ میں 7 نومبر تک توسیع کردی جب کہ 3 دن کا راہداری ریمانڈ بھی دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے 5 اکتوبر کو  شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا، تاہم اُن کی پیشی پر انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ 6 اکتوبر کو عدالت نے شہباز شریف کو 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا جب کہ 16 اکتوبر کو ان کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کی تھی۔ شہباز شریف کا ریمانڈ 30 اکتوبر کو ختم ہونا تھا تاہم لاہور میں مقامی تعطیل کی وجہ سے انہیں ایک دن قبل ہی احتساب عدالت کے جج کے روبرو پیش کیا گیا۔

News ID 1885177

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha