29 اکتوبر، 2018، 12:17 PM

پاکستان میں کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک

پاکستان میں کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک

پاکستان میں شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں  شاہراہ قراقرم پر کوسٹر گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق تھانہ لوٹر کے قریب غذر سے راولپنڈی آنے والی کوسٹر شاہراہ قراقرم سے گہری کھائی میں گرگئی نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوچ میں 18 افراد سوار تھے حادثے میں ایک خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔ڈی پی او کوہستان راجا عبدالصبور کے مطابق  پہاڑی علاقہ اور اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

News ID 1885174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha