پاکستان کا چین سے 48 ڈرونز خرید کرنے کا معاہدہ

پاکستان نے چین کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی کے حامل48ڈرونز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گلوبل ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے چین کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی کے حامل48ڈرونز فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ اخبار کے مطابق اس معاہدے کی مالیات اور ڈرونز کی ڈیلیوری کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔اخبار لکھتا ہے کہ ونگ لونگ2ڈرون چھنگ تاؤ ائیرکرافٹ انڈسٹریل کمپنی کا تیارکردہ ہے۔یہ جاسوسی مشن کا حامل ہونے کے ساتھ ساتھ کثیرالمقاصد کارروائیاں بھی کر سکتا ہے۔ڈرون طیارہ بغیر پائلٹ کے بھی کارروائی کرنے کے نظام سے لیس ہے۔اخبار کے مطابق مستقبل میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس کامرہ اور چائنہ ایوی ایشن ایڈسٹری کارپوریشن ایسے ہی ڈرونز مشترکہ طور پر تیار کرینگے۔ ایک عسکری ماہر سانگ زونگ پیگ نے اخبار کو بتایا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔اخبار کے مطابق چین اپنے سدا بہار دوست اسلام آباد کو دفاعی ہتھیار فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اس سے قبل دونوں ممالک مشترکہ طور پر ایک انجن والا جے ایف تھنڈر طیارہ بھی تیار کر چکے ہیں۔پاکستان کو فراہم کئے جانے والے ڈرونز کی آزمائشی پروازیں گذشتہ فروری میں مکمل کر لی گئیں تھیں۔

News Code 1885139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =