27 اکتوبر، 2018، 12:02 PM

مصرمیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 وہابی دہشت گرد ہلاک

مصرمیں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 وہابی دہشت گرد ہلاک

مصر کے مغربی صحرا میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے مغربی صحرا میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 11 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ مصری وزارت داخلہ کی جانب سے جاری سرکاری بیان کے مطابق سکیو رٹی حکام نے قبائلی علاقے کے نزدیک مشتبہ عناصر کی موجودگی کا پتہ چلایا، یہ عناصر اس علاقے کو اپنی روپوشی کے مقام اور دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے ٹھکانا بنانا چاہتے تھے۔مغربی صحرا کے ایک پہاڑی علاقے میں دہشت گرد عناصر نے سکیو رٹی حکام کی آنکھوں سے دور ایک پناہ گاہ تیار کی تھی جہاں وہ ورغلا کر لائے جانے والے افراد کو اسلحے اور دھماکہ خیز آلات کے استعمال کی تربیت فراہم کرتے تھے۔بیان میں بتایا گیا کہ اس علاقے کے محاصرے کے دوران وہابی دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی سمت فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں فورسز کی جوابی کارروائی میں 11 وہابی دہشتگرد مارے گئے ۔

News ID 1885119

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha