23 اکتوبر، 2018، 2:18 PM

چینی صدر نے دنیا کے سب سے طویل پل کا افتتاح کردیا

چینی صدر نے دنیا کے سب سے طویل پل کا افتتاح کردیا

چین کے صدر ژی جن پنگ نے سمندر پر بنے دنیا کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کر دیا،55 کلومیٹر طویل پل پر 20 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ نے سمندر پر بنے دنیا کے سب سے بڑے پل کا افتتاح کر دیا،55 کلومیٹر طویل پل پر 20 ارب ڈالر لاگت آئی ہے۔ سمندر پر بنا سب سے بڑا پل ہانگ کانگ اور مکاؤ کو چین سے جوڑے گا،چینی میڈیا کےمطابق 55کلومیٹر طویل مکاؤ برج کی تعمیر کا آغاز 15 دسمبر 2009 ءکو کیا گیا تھا۔ چین کے شہر زہوہائی میں ہونے والی تقریب میں چینی صدر ژی جن پنگ کے علاوہ ہانگ کانگ اور مکاؤ شہر کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اس پل میں زیر زمین سرنگ کا راستہ بھی شامل ہے، جسے کل عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ 55 کلومیٹر طویل اس پُل میں 6 اعشاریہ 7 کلومیٹر کی ٹنل بھی شامل ہے جس کے علاوہ باقی 22اعشاریہ 9 کلو میٹر کے مرکزی برج کے علاوہ ایک مصنوعی جزیرہ بھی بنایا گیا ہے جس پر شاندار لائٹنگ سے لے کر بہترین لینز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ اس تعمیراتی شاہکار کی تیاری کیلئے انجینئرز نے8سالوں سے زائد عرصے تک لگاتار محنت کے بعد یہ پلان تیار کیا اور اس کو عملی جامہ پہنایا۔ برج سے ہانگ کانگ اور زوہائی کے درمیان راستہ 3 گھنٹوں سے سمٹ کر صرف 30 منٹ ہو جائے گا۔

News ID 1885017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha