21 اکتوبر، 2018، 6:08 AM

سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل کے بارے میں تمام حقائق بیان نہیں کئے

سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل کے بارے میں تمام حقائق بیان نہیں کئے

ڈنمارک کے وزير اعظم نے خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی عرب کے اعتراف پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب نے خاشقجی کے مجرمانہ اور بہیمانہ قتل کے بارے میں تمام حقائق بیان نہیں کئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ڈنمارک کے وزير اعظم نے خاشقجی کے قتل کے بارے میں سعودی عرب کے اعتراف پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ سعودی عرب نے خاشقجی کے مجرمانہ اور بہیمانہ قتل کے بارے میں تمام حقائق بیان نہیں کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے پہلے کہا تھا کہ خاشقجی استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ سے خارج ہوگئے ہیں اور خاشقجی کے قتل سے انکار کردیا تھا لیکن سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے کل خاشقجی کے بہیمانہ قتل کا اعتراف کرتے ہوئےکہا تھا کہ خاشقجی کو استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں ایک لڑائی کے دوران قتل کردیا گیا اور اس سلسلے میں 18 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کو خاشقجی کے قتل کے بعد عالمی سطح پر بہت بڑی ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔

News Code 1884965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha