23 اگست، 2018، 7:33 PM

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک

پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکےکے نتیجے میں ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ مزید 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بارودی سرنگ کے دھماکےکے نتیجے میں ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ مزید 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں ہوا جہاں اہلکار مامور کی گشت پر تھے، جاں بحق ہونے والے افسر کی شناخت احمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں میں مدثر، علیم اور اکرم شامل ہیں جنہیں فوری طور پر دتہ خیل کیمپ اسپتال میں منتقل کردیا گیاجہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہےتاہم ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔

News Code 1883326

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha