27 جولائی، 2018، 3:04 PM

اسلام آباد مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک

اسلام آباد مکان میں آگ لگنے سے  4 افراد ہلاک

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایک مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں مکان میں موجود4افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ایک مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں مکان میں موجود4افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ اسلام آباد کے علاقے سیکٹرجی 6 ون تھری میں پیش آیا جس کے ایک مکان میں آگ لگنے سے تین بچے اور ان کی نانی جھلس کر جاں بحق ہو گئیں، جبکہ بچوں کی والدہ زخمی ہوئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان میں آگ شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث لگی۔ جھلس کر زخمی ہونے والی بچوں کی والدہ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1882567

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha