13 جولائی، 2018، 11:20 AM

قاہرہ کے ایئر پورٹ کے قر؛ب زوردار دھماکہ

قاہرہ کے ایئر پورٹ کے قر؛ب زوردار دھماکہ

عرب ذرائع کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایئرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عربی اسکائی نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایئرپورٹ کے قریب زوردار  دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے۔ مصری حکومت نے دھماکہ ہونے اور وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی تصدیق کرتے ہوئے قاہرہ کے بین الاقوامی ايئر پورٹ سے تمام پروازیں تا اطلاع ثانوی منسوخ کردی ہیں۔مصری فوج کے ترجمان کے مطابق ایئرپورٹ کے قریب ایک کیمیائی مواد کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1882178

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha