مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی ایک عدالت نے 2016 کے ناکام کودتا میں ملوث 72 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے ان افراد کا تعلق فتح اللہ گولن کی تنظیم سے بتایا جاتا ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان افراد پر الزام ہے کہ انھوں نے 15 جولائی سن 2016 کے ناکام فوجی کودتا میں شرکت کی۔ ترکی کے صدر اردوغان نے فتح اللہ گولن کو ناکام فوجی بغاوت کا ماسٹر مائنڈ قراردیا ہے اور اسے امریکہ سے تحویل میں لینے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن امیرکہ نے فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔
ترکی کی ایک عدالت نے 2016 کے ناکام کودتا میں ملوث 72 افراد کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے ان افراد کا تعلق فتح اللہ گولن کی تنظیم سے بتایا جاتا ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
News ID 1882162
آپ کا تبصرہ