مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کے وقت کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا فائدہ نواز شریف کو پہنچےگا ۔خورشید شاہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،ان کی صاحبزادی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ملنے والے سزائوں اور جرمانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے کا وقت غلط ہے ۔ان کا کہناتھاکہ اب جب الیکشن کا وقت ہے ایسافیصلہ کئی معنی نکالے گاجس کا فائدہ نوازشریف کو پہنچے گا ،یہ فیصلہ 3ماہ قبل آجانا چاہیے تھا ۔خورشید شاہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے اور پانامہ کافیصلہ اسمبلی میں لاتے تو یہ وقت نہ دیکھتے۔ انھوں نے کہا کہ نواز شریف نے تاریخی غلطیوں کا ارتکاب کیا ہے جن کا خمیازہ انھیں بھگتنا پڑےگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نوازشریف کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کے وقت کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا فائدہ نواز شریف کو پہنچےگا ۔
News ID 1881996
آپ کا تبصرہ