مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکیذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے، اطلاعات کے مطابق 12 اموات شہر مونٹریال جب کہ 5 دیہی علاقوں میں ہوئیں۔ کینیڈا کے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ ہفتے سے درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ گیا ہے جبکہ ہیٹ انڈیکس 40 تک پہنچ گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کے اختتام تک گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔
کینیڈا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری گرمی کی شدید لہر کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1881964
آپ کا تبصرہ