مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے جنگی طیاروں نے شام کے اندر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک اہم اجلاس پر بمباری کرکے 45 داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
عراقی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ عراقی وزير اعظم حیدر العبادی اور مسلح افواج کے چیف کے حکم پر عراق کے ایف 16 لڑاکا طیاروں نے شام کے اندر وہابی دہشت گرد تنظیم کے اعلی کمانڈروں کے ایک اجلاس کو نشانہ بنایا ہے جس میں 45 داعش دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں بعض اعلی کمانڈر بھی شامل ہیں۔ عراقی فوج کے مطابق یہ کارروائی شامی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد انجام دی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ