مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خارج ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ خآتون نکی ہیلی نے روس، چین، کیوبا اور مصر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں تجدید نظر کے سلسلے میں امریکی کوششوں کو ناکام بنادیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر 47 رکن ممالک پر مشتمل انسانی حقوق کی کونسل نے امریکی تجاویز کے سلسلے میں تجدید نظر نہ کی تو امیرکہ اس کونسل سے خارج ہوجائے گا۔
امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خارج ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1881540
آپ کا تبصرہ