7 جون، 2018، 10:19 PM

روسی صدر نے چینی صدر کو قابل اعتماد دوست قراردیدیا

روسی صدر نے چینی صدر کو قابل اعتماد دوست قراردیدیا

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ چین کے شی جن پنگ ایک قابل اعتماد اور اچھے دوست ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ چین کے شی جن پنگ ایک قابل اعتماد اور اچھے دوست ہیں۔چینی ذرائع کے مطابق روس اور چین پڑوسی ممالک ہیں اور باہمی مفادات کی بنیاد پر ایسے تعلقات قائم ہوئے ہیں جس کی مثال موجودہ دنیا میں نہیں ملتی۔2001میں روس اور چین نے ہمسائیگی کے دوستانہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جس نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے لیے بنیاد رکھی ہے۔ اپنے اپنے ملک کی تعمیر ، عوام کی خوشحالی کے حوالے سے دیگر اتفاق رائے نے روس اور چین کو منسلک کر دیا ہے۔چینی میڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صدر پوتین نے کہا کہ شی جن پنگ ایک مناسب شراکت دار ، قابل اعتماد اور اچھے دوست ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پوتن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ شراکت داری ،اتحاد اور دوستی کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

News Code 1881260

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha