مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون نے امریکہ کی جانب سے سربراہ ملاقات کی منسوخی کے اعلان کے باوجود کہا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ عہدیدار کم کئے گوان نے کہا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں قیام امن اور استحکام کے لیے امریکہ سے کسی بھی وقت اور کسی بھی صورت دوبارہ ملاقات کرنے کو تیار ہیں۔ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں تعطل ختم ہو سکتا ہے۔ جس کے لیے شمالی کوریا پُر امید ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اون سے 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی طے شدہ ملاقات کو چند شرائط پر عمل در آمد سے مشروط کر کے منسوخ کردیا تھا ۔ حالانکہ اس سے قبل شمالی کوریا نے جوہری تجربات کی جگہ کو بھی تباہ کردیا تھا۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اون نے امریکہ کی جانب سے سربراہ ملاقات کی منسوخی کے اعلان کے باوجود کہا ہے کہ شمالی کوریا کسی بھی وقت اس ملاقات کے لیے تیار ہیں۔
News ID 1880961
آپ کا تبصرہ