22 مئی، 2018، 12:44 AM

پیرا گوئہ نے بھی اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیا

پیرا گوئہ نے بھی اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیا

امریکہ کے بعد پیرا گوئہ نے بھی اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکہ کے بعد پیرا گوئہ نے بھی اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پیرا گوئے نے تل ابیب میں اپنا  سفارت خانہ بند کرکے بیت المقدس میں  کھول دیا ہے۔ سفارت خانہ کھولنے کی تقریب میں پیرا گوئے کے صدر ہوراکیو کارٹس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بیت المقدس کو دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے سفارت خانے کی منتقلی پر پیرا گوئے کے صدر کا شکریہ ادا کیا جب کہ پیرا گوئے کے صدر نے سفارت خانے کی منتقلی کو اسرائیل کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی جانب خوشگوار قدم قرار دیا۔ دونوں ممالک کی اعلیٰ شخصیات نے باہمی تعاون اور مستقل روابط رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

News ID 1880872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha