13 مئی، 2018، 1:38 PM

سری لنکا کے صدر کا تہران میں باقاعدہ استقبال

سری لنکا کے صدر کا تہران میں باقاعدہ استقبال

سری لنکار کے صدرایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایرانی صدر حسن روحانی نے سعد آباد محل میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکار کے صدرایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں  ایرانی صدر حسن روحانی نے سعد آباد کے تاریخی اور ثقافتی محل میں ان کا باقاعدہ استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ اور گراؤنڈ میں موجود دستوں نے سری لنکا کے صدر کو سلامی پیش کی۔ سری لنکا کے صدر دورہ تہران کے دوران ایرانی صدرحسن روحانی  کے ساتھ ملاقات میں دور طرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائۂ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

News ID 1880681

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha