11 مئی، 2018، 11:30 AM

امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدہ توڑ کر تاریخی غلط کا ارتکاب کیا

امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدہ توڑ کر تاریخی غلط کا ارتکاب کیا

روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور ترکی کے صدر اردوغان نے ٹیلیفون پر باہمی گفتگو میں امریکی صدرٹرمپ کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے فیصلے کو غلط اور بین الاقوامی قوانین کی روح کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑ کر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین  اور ترکی کے صدر اردوغان نے ٹیلیفون پر باہمی گفتگو میں  امریکی صدرٹرمپ  کے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے فیصلے کو غلط اور بین الاقوامی قوانین کی روح کے منافی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ  امریکی صدر ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑ کر تاریخی غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے شام اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترک صدر نے اس سے قبل ایرانی صدر روحانی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونا غلط اقدام ہے اور ترکی امریکہ کی غلط اقدام کی ہر گز حمایت نہیں کرےگا۔ ۔ ترک صدر نے کہا کہ امریکہ کو اپنی اس تاریخی غلطی پر پشیمان ہونا پڑےگا۔

News ID 1880625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha