امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ/ 6 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 4268331 -
امریکی شہر اسکاٹس ڈیل میں امریکہ کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خـبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر اسکاٹس ڈیل میں  امریکہ کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6 افراد  ہلاک  ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  طیارہ شہر کے گالف کورس کے نزدیکی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، پائیپر پی اے24 نامی طیارہ اسکاٹس ڈیل ایئرپورٹ سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

تبصرہ ارسال

2 + 13 =