فیس بک کے بانی  ایک ہفتے میں 10 ارب ڈالر سے محروم

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ " فیس بک " کے بانی مارک زکربرگ ایک ہفتے میں 10 ارب ڈالر سے محروم ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ " فیس بک " کے بانی  مارک زکربرگ ایک ہفتے میں 10 ارب ڈالر سے محروم ہوگئے۔  کیمبرج اینالیٹکا کی جان سے 5 کروڑ صارفین کے ڈیٹا کے غلط استعمال کے اسکینڈل کے نتیجے میں فیس بک کے حصص کی قیمتیں تیزی سے گریں اور اس کا سب سے زیادہ اثر مارک زکربرگ کے اثاثوں پر پڑا۔ فیس بک کے بانی کی تنخواہ تو محض ایک ڈالر ہے مگر وہ اس کمپنی کے 403 ملین حصص کے مالک ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حالیہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ایک ہفتے کے اندر وہ 10ارب ڈالرز کا نقصان اٹھا چکے ہیں۔

News Code 1879645

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 5 =