مہر خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب کے الاخباریہ چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری سعودی عرب کی سرکاری دعوت پر ایک بار پھر ریاض پہنچ ہوگئے ہیں سعودی عرب نے گذشتہ دورے کے دوران سعد حریری کو جبری طور پر مستعفی ہونے پر مجبور کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے خصوصی ایلچی نزار العلولا نے لبنان کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور انھیں سعودی عرب کے بادشاہ کی سعودیہ کے دورے کی سرکاری طور پر دعوت پیش کی۔ لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ سعودی عرب میں سعد حریری کے جبری مستعفی ہونے کے واقعہ کے بعد اس کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات اور لبنان کی آخری صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
لبنان کے وزیر اعظم سعد حریری نے سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ سعودی عرب میں سعد حریری کے جبری مستعفی ہونے کے واقعہ کے بعد اس کا یہ پہلا دورہ ہے۔
News ID 1879054
آپ کا تبصرہ