24 فروری، 2018، 8:15 PM

عرب لیگ کی بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت

عرب لیگ کی بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت

عرب لیگ نے ایک کمزور بیان میں امریکہ کی طرف سے بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام سےاشتعال پیدا ہوگا اورمسئلہ فلسطین مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کویت کی خبررساں ایجنسی کونا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب لیگ نے ایک کمزور بیان میں امریکہ کی طرف سے بیت المقدس میں سفارتخانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدام سےاشتعال پیدا ہوگا اورمسئلہ فلسطین مزید پیچیدہ ہوجائے گا۔ عرب لیگ نے امریکی اقدام کو اشتباہ اور غلط قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ گذشتہ ایک سال سے غلط پالیسی پر گامزن ہے۔ عرب لیگ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کے ذریعہ عرب ، اسرائيل  سازشی مذاکرات کا خاتمہ ہوجائے گا۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ نے اپنے حامی عرب رہنماؤں خصوصا سعودی عرب کو اس کی اوقات دکھا تے ہوئے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ اپنے غلام اور نوکر عرب حکام کو اپنے فیصلے پر حاوی نہیں ہونے دےگا۔

News Code 1878966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha