مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کے اعلی رکن صائب عریقات نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید سے روکتے ہوئے " شٹ اپ " کہہ دیا۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکٹری جنرل صائب عریقات نے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید سےر وکتے ہوئے کہا کہ "چپ رہو" ۔ نکی ہیلی نے اپنے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جس کے بعد صائب عریقات نے نکی ہیلی سے کہا کہ " چپ رہو" ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ صدرمحمود عباس کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ فلسطینی حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔
فلسطین کے اعلی رکن صائب عریقات نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ نکی ہیلی کو فلسطینی صدر محمود عباس پر تنقید سے روکتے ہوئے " شٹ اپ " کہہ دیا۔
News ID 1878572
آپ کا تبصرہ