18 اکتوبر، 2017، 8:39 PM

شام پر اسرائيل کے حملے ناقابل قبول/اسرائيل کوشام پر وقتا فوقتا حملوں سے باز آجاناچاہیے

شام پر اسرائيل کے حملے ناقابل قبول/اسرائيل کوشام پر وقتا فوقتا حملوں سے باز آجاناچاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چيف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ شام پر اسرائيل کے حملے ناقابل قبول ہیں جب اسرائيل چاہے شام پر حملہ کردے یہ بات قابل قبول نہیں۔ اسرائيل کو شام پر وقتا فوقتا حملوں سے باز آجانا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چيف آف اسٹاف جنرل محمد حسین باقری نے کہا ہے کہ شام پر اسرائيل کے حملے ناقابل قبول ہیں جب اسرائيل چاہے شام پر حملہ کردے یہ بات قابل قبول نہیں۔ اسرائيل کو شام پر وقتا فوقتا حملوں سے باز آجانا چاہیے۔جنرل باقری نے دمشق میں اپنے شامی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام مشکل شرائط میں شامی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلس لے میں ہم شامی حکومت اور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور شام کے درمیان دوستانہ اور برادرانہ تعاون گذشتہ 40 برس سے جاری ہے  اور ہم مشلات میں ایکدوسرے کے ساتھ رہے ہیں۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شامی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل ایوب نے شامی سرزمین پر ترک فوج کی موجودگی کو آستانہ معاہدے کے خلاف قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر شکل میں ترک فوج کا مقابلہ کریں گے اور شام کی سرزمین پر ترک فوج کی موجودگی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ قریب ہے۔

News ID 1876042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha