مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں تیسری بار توسیع کرتے ہوئے نرملا ستھارمن کو وزارت دفاع کا قلمدان سونپ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے 3 سال میں تیسری بار اپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے 4 بیورو کریٹس کو ترقی دے کر اپنی کابینہ کا حصہ بنایا ہے جب کہ 4 یونین وزرا کو ترقی دے کر وفاقی وزرا کے منصب پر فائر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزرا کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں نائب وزیر دھرمیندر پردھان، پیوش گویل، مختار عباس نقوی اور نرملا ستھارمن شامل ہیں۔ جب کہ 9 نئے وفاقی وزرا میں اننت کمار ہیگڑے، راجکمار سنگھ، شیو پرتاپ شکل، گجیندر سنگھ شیخاوت، ستیہ پال سنگھ، ڈاکٹر ویرندر کمار، الفانس کنن تھنم، ہردیپ سنگھ پوری اور اشون کمار چوبے شامل ہیں۔ نریندر مودی نے اپنی کابینہ میں وزارت دفاع کا قلمدان خاتون وزیر نرملا ستھارمن کو سونپا ہے اس سے قبل نرملا ستھارمن وزیر ملکت برائے تجارت کے طور پر فرائض سرانجام دے رہی تھیں تاہم وہ اب ارون جیٹلی کی جگہ ذمہ دارایاں سنبھالیں گی جب کہ ارون جیٹلی اب ملک کے وزیرخزانہ کا منصب سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت کی سابق آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کے بعد نرملا دوسری خاتون ہیں جنہیں وزارت دفاع کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ