مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اور ان کے کابینہ کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق وزیردفاع وخزانہ ارون جیٹلی سب سے امیرترین وزیرہیں۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی ماضی میں ریاست گجرات کے ایک چھوٹے سے ریلوے اسٹیشن پر چائے فروخت کیا کرتے تھے لیکن پھر قسمت بدلی اوروہ ایک طویل جدوجہد کے بعد آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے وزیر اعظم ہیں، سرکاری ویب سائٹ پر نریندر مودی سمیت کابینہ کے تمام وزرا کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق نریندر مودی کے منقولہ اثاثوں کی مالیت 26 لاکھ 12 ہزار 288 روپے جبکہ غیر منقولہ جائداد کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے۔ویب سائٹ میں جاری اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق دفاع اور خزانہ کے قلمدان سنبھالنے والے ارون جیٹلی بھارتی کابینہ کے سب سے امیر ترین وزیر ہیں جو 72 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے رکھتے ہیں، اس کے علاوہ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ڈھائی کروڑ سے زائد جبکہ وزیر خارجہ سشما سوراج 2کروڑ 98 لاکھ سے زائد کے اثاثے رکھتی ہیں۔
ہندوستان
ہندوستانی وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری
مہر نیوز/7 اکتوبر/ 2014 ء :ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اور ان کے کابینہ کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق وزیردفاع وخزانہ ارون جیٹلی سب سے امیرترین وزیرہیں۔
News ID 1841923
آپ کا تبصرہ