25 اگست، 2017، 12:54 PM

سکھوں کے مذہبی پیشوا پر جنسی زیادتی کا فیصلہ آج سنایا جائے گا/ چندی گڑھ میں کشیدگی

سکھوں کے مذہبی پیشوا پر جنسی زیادتی کا فیصلہ آج سنایا جائے گا/ چندی گڑھ میں کشیدگی

ہندوستانی ریاست ہریانہ میں جنسی زیادتی کےالزام میں سکھوں کے مذہبی پیشوا کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔اس موقع پر چندی گڑھ میں کشیدگی ہے جبکہ ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست ہریانہ میں جنسی زیادتی کےالزام میں سکھوں کے مذہبی پیشوا کے کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔اس موقع پر چندی گڑھ میں کشیدگی ہے جبکہ ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہریانہ کے شہر چندی گڑھ میں آج دو لاکھ کے قریب لوگ اُس وقت سڑکوں پر نکل آئے،جب سکھوں کے مذہبی پیشوا رام گرمیت سنگھ کے خلاف جنسی زیادتی کے کیس کا فیصلہ سنایا جانا ہے،شہر میں صورتحال کشیدہ ہے ، جس کے باعث اسکول، کالج اور سرکاری دفاتر بند ہیں ۔امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ریاست کے مختلف شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ۔مذہبی پیشوا پر 2002 میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے ۔

News ID 1874802

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha