24 مارچ، 2017، 5:06 PM

داعش نے پاکستان اور افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کی بھرتی کا کام تیز کردیا

داعش نے پاکستان اور افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کی بھرتی کا کام تیز کردیا

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ داعش نےپاکستان ، افغانستان اور عراق سے وہابی دہشت گرد نوجوانوں کی بھرتی کی کوششیں تیزکردیں ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ داعش نےپاکستان ، افغانستان اور عراق سے وہابی دہشت گرد نوجوانوں کی بھرتی کی کوششیں تیزکردیں ہیں۔
 ریکس ٹلرسن نے واشنگٹن میں داعش مخالف عالمی اتحاد سے خطاب میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کمر ٹوٹنے کے بعد داعش اب دہشت گردوں کی بھرتیوں کے لیےدیگرعلاقوں کا رُخ کررہی ہے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ امریکہ اوراس کے اتحادیوں نے مشرق وسطیٰ میں داعش کی کمر توڑدی ہے لیکن داعش نے پاکستان اور افغانستان میں وہابی دہشت گردوں کی بھرتی کا کام مزید تیز کردیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق امریکہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے انھیں پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے اور امریکہ و اس کے اتحادی ممالک کی داعش دہشت گردوں کو بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News ID 1871305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha