22 مارچ، 2017، 6:24 PM

چین کا جوہری اسلحہ کے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چین کا جوہری اسلحہ کے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

چین نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے رواں سال کے جوہری اسلحہ کو ممنوع قرار دینے کے سمجھوتے کے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے رواں سال کے جوہری اسلحہ کو ممنوع قرار دینے کے سمجھوتے کے مذاکراتی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چن یِنگ نے کہا متعلقہ مرحلے میں ضروری ہے کہ بین الاقوامی میکانزم موجودہ جوہری اسلحے کے خاتمے اور پھیلاﺅ کے سد باب پر غور کریں۔ترجمان نے کہا کہ اگرچہ ہم مذاکرات میں شرکت نہیں کر رہے لیکن اس کے باوجود جوہری اسلحہ کو ممنوع قرار دئیے جانے اور مکمل طور پر تلف کئے جانے کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

News ID 1871258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha