22 فروری، 2017، 12:09 PM

عالمی سامراجی طاقتیں عقل سے کام لیں/ ہر خطرے کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائےگا

عالمی سامراجی طاقتیں عقل سے کام لیں/ ہر خطرے کا سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے پیغمبر اعظم (ص) 11 نامی فوجی مشقوں کے اختتام پر کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں عقل سے کام لیں کیونکہ ایران ہر خطرے کا سخت اور منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے پیغمبر اعظم (ص) 11 نامی فوجی مشقوں کے اختتام پر کہا ہے کہ عالمی سامراجی طاقتیں عقل سے کام لیں اور کسی بھی حماقت سے پرہیز کریں، کیونکہ ایران ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیغمبر اعظم 11(ص)  نامی فوجی مشقوں کا پیغام واضح ہے کہ ایران ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم خطے میں دشمن کی تمام فوجی نقل و حرکت کو زیر نظر رکھے ہوئے ہیں ہم ملک و قوم کو درپیش کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔

جنرل پاکپور نے کہا کہ فوجی مشقوں کا سامراجی طاقتوں کے لئے پیغام روشن  ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی حماقت سے پرہیز کریں اگر انھوں نے کسی قسم کی حماقت کی تو انھیں ایران کے سخت اور  منہ توڑ جواب کا سامنا کرنا پڑےگا۔

News ID 1870627

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha