2 فروری، 2017، 10:29 AM

امریکہ کے نئے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے حلف اٹھا لیا

امریکہ کے نئے وزیر خارجہ  ریکس ٹلر سن نے حلف اٹھا لیا

امریکہ کے نئے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ریکس ٹلرسن کی بطور وزیرخارجہ منظوری امریکی سینیٹ نے دی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈر ٹریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نئے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ریکس ٹلرسن کی بطور وزیرخارجہ منظوری امریکی سینیٹ نے دی تھی۔  امریکی سینیٹ میں نامزد وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے حق میں چھپن اورمخالفت میں تینتالیس ووٹ ڈالےگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ریپلکنزکے تمام باون سینیٹرزکے علاوہ تین ڈیموکریٹ اورایک آزاد رکن نے بھی ریکس ٹلرسن کی حمایت میں ووٹ کاسٹ کیا جبکہ ڈیموکریٹ کے تینتالیس سینیٹرزنے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔
اطلاعات کے مطابق ریکس ٹلرسن روس سے بہترتعلقات کے حامی سمجھے جاتے ہیں، ریکس ٹلرسن کوروس سےقریبی روابط پرتنقیدکاسامنا بھی ہے۔

News ID 1870153

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha