مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے شمال مشرقی شہر پٹنہ اور مشرقی شہر اندور کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کانپور کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات 3 بج کر 10 منٹ کے قریب پیش آیا جب زیادہ تر مسافر سو رہے تھے جبکہ مقامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پٹنہ اندور ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتریں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین میں 500 کے قریب مسافر سوار تھے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ وہ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں اور ہوسکتا ہے کہ پٹری میں دراڑ یا ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔
ہندوستان کے شمال مشرقی شہر پٹنہ اور مشرقی شہر اندور کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرین کانپور کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 133 تک پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 200 سے زائد ہے۔
News ID 1868456
آپ کا تبصرہ