مہر خبررسان ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدارت کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے پوری دنیا کی نگاہیں امریکی انتخابات پر لگی ہوئی جبکہ امریکی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن ووٹ نے اپنے حلقہ انتخاب چےپاکوا میں ووٹ ڈال دیا۔ چے پاکوا نیویارک سے تیس میل دور ایک گاؤں ہے ،ہلیری کلنٹن ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیں وہ اپنے شوہر بل کلنٹن کے ساتھ پولنگ بوتھ آئی تھیں۔ ادھر ریاست کنیٹی کٹ، انڈیانا، کینٹکی، نیوہمپشائر ،نیوجرسی، نیویارک، ورمونٹ اور ورجینیا میں ووٹنگ جاری ہے۔
صدارتی انتخاب میں ساڑھے 22 کروڑ امریکی ووٹ دینے کے اہل ہیں، جن میں سے چارکروڑ 60 لاکھ امریکی وقت سے پہلے ووٹنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھاچکے ہیں۔امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ایوان نمائندگان کی تمام چارسوپینتیس نشستوں پربھی انتخابات ہورہے ہیں جبکہ سینیٹ کی سو میں سے34نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
امریکی صدارت کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے پوری دنیا کی نگاہیں امریکی انتخابات پر لگی ہوئی جبکہ امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔
News ID 1868162
آپ کا تبصرہ