مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے ایس 200 دفاعی میزائل کے ذریعہ اسرائیل کے ایک جنگی جہاز اور ایک ڈرون کو سرنگوں کیا ہے۔ العہد کے مطابق ایس 200 روسی ساختہ دفاعی میزائل ہے جس کے ذریعہ شامی فوج نے اسرائیل کے جنگی طیارے اور ڈون طیارے کو گرایا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلی جنگی طیارے کو گرانے کے بعد ایس 200 میزائل مشہور ہوگيا ہے۔ العہد کے مطابق ایس 200 میزائل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے آسمان کی حفاظت کرنے کی قدرت اور صلاحیت رکھتا ہے واضح رہے کہ روس نے سابق سویت یونین کے انحلال کے بعد ایس 200 میزائل بعض معدود ممالک کو فروخت کئے ہیں جن میں شام بھی شامل ہے۔
العہد کے مطابق شامی فوج نے ایس 200 دفاعی میزائل کے ذریعہ اسرائیل کے ایک جنگی جہاز اور ایک ڈرون کو سرنگوں کیا ہے۔
News ID 1866920
آپ کا تبصرہ