مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی جج نے امریکی وزارت خارجہ کو حکم دیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹ پرٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی بحیثیت وزیرخارجہ بقیہ ای میلز 13 ستمبر تک جاری کی جائیں
امریکی جج نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 2012 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی سفارتخانے پر حملے کے بعد اس وقت کی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن اور وائٹ ہاؤس کے درمیان ہونے والے رابطے کی کوئی نئی ای میل موجود ہے تو 13 ستمبر تک جاری کی جائے۔ ہلیری کلنٹن 2009 سے 2013 تک امریکی وزیرخارجہ رہ چکی ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور وزیرخارجہ خفیہ معلومات کے تبادلے کے لیے نجی ای میل سرور کا استعمال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ ایسی ہزاروں ای میلز پہلے ہی جاری کرچکا ہے امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن پر وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کو تشکیل دینے کا بھی الزام ہے۔
امریکی جج نے امریکی وزارت خارجہ کو حکم دیا ہے کہ امریکی ڈیموکریٹ پرٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی بحیثیت وزیرخارجہ بقیہ ای میلز 13 ستمبر تک جاری کی جائیں۔
News ID 1866485
آپ کا تبصرہ