6 اگست، 2016، 1:05 PM

ریو اولمپک کی افتتاحی تقریب سے قبل ایک ریسٹورنٹ پر حملہ

ریو اولمپک کی افتتاحی تقریب سے قبل ایک ریسٹورنٹ پر حملہ

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپک کی افتتاحی تقریب کے آغاز سے اسٹیڈیم کے قریب مظاہرہ کرنے والوں نے ایک ریسٹورنٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں میزیں اور برتن ٹوٹ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپک کی افتتاحی تقریب کے آغاز سے اسٹیڈیم کے قریب مظاہرہ کرنے والوں نے ایک ریسٹورنٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں  میزیں اور برتن ٹوٹ گئے۔ریو ڈی جنیرو میں اولمپک کی تقریب کے آغاز سے چند گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے باہر مظاہرین نے موجودہ حکومت اور اولمپک گیمز کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا موقف تھا کہ اولمپک کے اخراجات کو زندگی کے دیگر شعبوں پر لگانا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ برازیل کو بہتر تعلیم اور صحت عامہ کی ضرورت ہے۔ مشتعل مظاہرین نے ایک ریسٹورنٹ پر بھی حملہ کیا ۔ریسٹورنٹ میں موجود افراد اور عملے کے افراد پناہ لینے کے لیے دوڑے، ایسے میں چند افراد زخمی بھی ہوئے ، اس واقعے کے چند منٹ بعد ہی پولیس موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

News ID 1866017

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha