24 جولائی، 2016، 12:17 AM

کشمیر قیامت تک پاکستان نہیں بن سکتا

کشمیر قیامت تک  پاکستان نہیں بن سکتا

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستانی وزیر اعظم کے بیان "کشمیر بنےگا پاکستان" کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کبھی پاکستان نہیں بنےگا، پاکستان صرف دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج  نے نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں  پاکستانی وزیر اعظم کے بیان "کشمیر بنےگا پاکستان" کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کبھی پاکستان نہیں بنےگا اور پاکستان صرف دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پورا ہندوستان پاکستانی وزیر اعظم کو یک آواز ہوکر یہ بتانا چاہتا ہے کہ ان کا اور پاکستان کا کشمیر کو اپنا حصہ بنانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے پاکستان پر، اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئیں دہشت گرد تنظیموں کی مدد سے، کشمیر میں آزادی کی لڑائی لڑنے والوں کی پشت پناہی کا الزام بھی لگایا۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ’پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی دعائیں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، میں انہیں یاد دلانا چاہتی ہوں کہ پاکستان نے وادی کے عوام کے لیے کبھی دعا نہیں کی بلکہ انہیں دہشت گردی کی صورت میں دکھ اور تکلیف سے دوچار کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے برہان مظفر وانی کی ہلاکت پر مذمتی بیان کی مذمت کرتے ہوئے سوال کیا کہ نواز شریف نے مظفر وانی کو ’حزب المجاہدینکا حصہ ہونے کے باوجود شہید قراردیکر ثابت کردیا ہے کہ پاکستان مسلح دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔

News ID 1865703

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha