مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولیدالمعلم نے کہا ہے کہ ترکی کی حکومت شام میں دہشت گردوں حمایت مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ولید المعلم نے ترکی کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی وہابی دہشت گردوں کی پیہم اور لگاتار مدد کررہا ہے ترکی کی طرف سے دہشت گردوں کی مدد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔
شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام مذاکرات کو کامیاب بنانے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لیکن ترکی اور سعودی عرب مذاکرات میں سب سے بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ