2 مارچ، 2016، 8:36 PM

بل گیٹس آج بھی دنیا کے امیر ترین شخص

بل گیٹس آج بھی دنیا کے امیر ترین شخص

فوربس نے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کو 2016 کی ٹاپ امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلی جگہ دی ہے۔ 75 ارب ڈالرز کے ساتھ گیٹس نے مسلسل تیسرے سال یہ اعزاز حاصل کیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فوربس نے مائیکرو سافٹ کے شریک بانی کو 2016 کی ٹاپ امیر ترین شخصیات کی فہرست میں پہلی جگہ دی ہے 75 ارب ڈالرز کے ساتھ گیٹس نے مسلسل تیسرے سال یہ اعزاز حاصل کیا ۔ فوربس 30 سالوں سے دنیا کی امیر ترین شخصیات کی سالانہ فہرست جاری کر رہا ہے اور پچھلے 22 سالوں میں گیٹس 17 مرتبہ ٹاپ پوزیشن پر رہے۔رواں سال کی فہرست میں 1810 ارب پتی شخصیات کی درجہ بندی موجود ہے اور ان سب کی اجتماعی دولت تقریباً 6.5 کھر ب ڈالرزہے۔

2016 کی فہرست میں 198 نئے ارب پتی شامل ہوئے ، جن میں ہانگ کانگ کی زوئی قنفی بھی شامل ہیں۔ زوئی نے اپنے بل بوتے پرسمارٹ فونز سکرین کے کاروبار سے 5.9 ارب ڈالرز کمائے ۔

فیس بک کے شریک بانی اور سی ای او مارک ذکر برگ اور ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس بھی پہلی مرتبہ ٹاپ ٹین میں شامل ہونے میں کامیاب رہے۔

News ID 1862248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha